انٹرنیشنلمقامی خبریں
امریکا میں پیٹرول اور گیس کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان

امریکا میں پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے اور ایندھن کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع اور روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے، جس کے اثرات امریکی صارفین تک بھی پہنچ رہے ہیں۔
امریکی آٹو موبائل ایسوسی ایشن کے مطابق امریکا میں گیسولین کی اوسط قیمت 4.14 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔



