پاکستان

یومِ فضائیہ پر صدر مملکت آصف زرداری کا پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف زرداری نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ پاک فضائیہ نے فضائی معرکوں میں پیشہ ورانہ برتری اور غلبے کا مظاہرہ کیا جب کہ معرکۂ حق میں بھی پاک فضائیہ نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی جرات مندانہ قیادت، بہترین منصوبہ بندی اور پیشہ ورانہ مہارت کا نتیجہ ہے، تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ نے بھرپور مقابلہ کرنے کی اپنی روایت برقرار رکھی۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دشمن خواہ کتنا ہی طاقتور ہو، وہ ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ہر موقع پر بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ پاک فضائیہ پاکستان کی خودمختاری اور فضائی حدود کے دفاع کے لیے ہر لمحہ مستعد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker