پاکستان

اسلحہ لائسنس : نادرا کی نئی سہولت متعارف

اسلام آباد : کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کی تجدید، ترمیم اور ڈپلیکیٹ بنوانے کیلیے خدمات اب نادرا دفاتر میں بھی دستیاب ہیں۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کی تجدید، ترمیم اور ڈپلیکیٹ حاصل کرنے کے خواہشمند شہری اب صرف نادرا دفاتر میں قائم لائسنس کاؤنٹرز سے رجوع کریں۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ آگاہی پیغام میں شہریوں کو بتایا گیا ہے کہ اسلحہ لائسنس سے متعلق مختلف خدمات نادرا دفاتر میں موجود مخصوص کاؤنٹرز پر فراہم کی جارہی ہیں۔

ہدایات کے مطابق ایسے اسلحہ لائسنس جنہیں وزارت داخلہ نے منسوخ کردیا ہو، ان کی تجدید کے لیے بھی متعلقہ کاؤنٹر سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ اسلحہ لائسنس پر درج ذاتی کوائف، مثلاً تصویر، نام، والد کا نام، موجودہ اور مستقل پتہ وغیرہ میں اپنے شناختی ریکارڈ کے مطابق ترمیم بھی کروائی جاسکتی ہے۔

نادرا کے مطابق Retainer Details یعنی اسلحہ رکھنے کے مجاز فرد کی معلومات میں ترمیم کے لیے پہلے وزارت داخلہ سے رجوع کرنا ہوگا۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مطلوبہ دستاویزات مکمل کرکے گزشتہ اسلحہ لائسنس کا کارڈ بھی ساتھ لائیں تاکہ ڈپلیکیٹ لائسنس حاصل کرنے کی کارروائی مکمل کی جاسکے۔

نادرا نے اس سلسلے میں شہریوں کی رہنمائی کے لیے 1777 ہیلپ لائن اور اپنی ویب سائٹ سے رجوع کرنے کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker