جرم

کراچی: منگھوپیر میں گھر میں ڈکیتی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق

کراچی: منگھو پیر میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 بہنوں کا اکلوتا جواں سال بھائی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 15 سال کے روشم کے نام سے ہوئی، مقتول میٹرک کا طالب علم تھا۔

مقتول کے والد روئیداد حسین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا 6 ڈاکو واردات کے لیے گھر میں داخل ہوئے، دو مسلح افراد پولیس کی وردی میں بھی تھے، ڈاکوؤں کی آہٹ سنتے ہی میں اپنےکمرے سے باہر آیا، دوسرے کمرے سے میرا بیٹا بھی نکلا۔

مقتول نوجوان کے والد نے بتایا کہ ملزمان نے اچانک فائرنگ شروع کردی، میرے بیٹے کو ایک گولی سینےمیں لگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

روئیدادحسین نے اعلی حکام سےاپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے، مقتول 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker