World

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 4 شہریوں کو ہلاک کرنیوالی شیرنی ہلاک

بھارت میں حملہ کرکے 4 لوگوں کو ہلاک کرنے والی شیرنی مرگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع امراوتی اور وردھا میں ایک شیرنی نے خوف وہراس پھیلا رکھا تھا جس نے نہ صرف مویشیوں پر حملہ کیا بلکہ 4 افراد پر حملہ کرکے انہیں ہلاک کردیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقامی افراد کی ہلاکت پر محکمہ جنگلات کی جانب سے شیرنی کو پکڑنے کی کوشش کی گئی اور قصبے سے شیرنی کو بے ہوش کرنے کے بعد پکڑا لیاتھا۔

حکام نے مزید بتایا کہ بے ہوش کرنے کے بعد شیرنی کو ناگپور میں واقع وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر منتقل کیا جارہا تھا کہ اسی دوران اس کی موت واقع ہوگئی، ٹیم نے شیرنی کو ہوش میں لانے کی بہت کوششیں کی لیکن وہ ناکام رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker