انٹرنیشنل

میٹا کا پرانے اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے کا اعلان

میٹا نے پرانے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹمز پر واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد مخصوص پرانے فونز پر صارفین میسجنگ ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اینڈرائیڈ 5.0، 5.1 اور اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر چلنے والے فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جا رہی ہے، جبکہ 9 ستمبر 2026 سے ایسے ڈیوائسز پر واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے وقتاً فوقتاً نئے فیچرز، بہتر انٹرفیس اور پرائیویسی و سکیورٹی اپ ڈیٹس متعارف کرائی جاتی ہیں، جن کے لیے جدید آپریٹنگ سسٹم درکار ہوتا ہے۔

اس حوالے سے میٹا کا کہنا ہے کہ سپورٹ ختم کرنے کا مقصد صارفین کی سکیورٹی اور پرائیویسی بہتر بنانا، ایپ کی کارکردگی اور استحکام برقرار رکھنا اور جدید فیچرز کی بہتر سپورٹ یقینی بنانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پرانے اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے فون کا آپریٹنگ سسٹم ورژن چیک کریں۔ اگر ڈیوائس مطلوبہ ورژن کو سپورٹ نہیں کرتی تو واٹس ایپ کا استعمال جاری رکھنے کے لیے نئے فون پر منتقل ہونا پڑسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker