پاکستان
ٹھٹھہ : ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ٹھٹھہ، پیر جو گوٹھ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ٹریکٹرٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں ٹرالی میں سوارافراد کرنٹ لگنے سے متاثر ہوئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ مقامی افراد بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا۔



