انٹرنیشنل
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع میں شدت کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی جس کے بعد توانائی سے متعلق مہنگائی کے خدشات بڑھ گئے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کے روز نمایاں اضافہ دیکھا گیا، برینٹ خام تیل کی قیمت 2.3 فیصد تک بڑھ کر 100.19 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی جو 24 جولائی 2026 کے بعد پہلی مرتبہ 100 ڈالر کی سطح سے تجاوز ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت 1.70 فیصد اضافے سے 94.61 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ مربان خام تیل کی قیمت 5.87 فیصد اضافے سے 117.30 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔



