بلوچستان
نوشکی : مسلح افراد کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

نوشکی میں مسلح افراد کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق
نوشکی کے علاقے کلی غریب آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد حیات نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔*
*تفصیلات کے مطابق محمد حیات کلی غریب آباد میں موجود تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔*
*واقعے کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا۔*
*پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فائرنگ کے محرکات اور ملزمان سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔* See less



