انٹرنیشنل
امریکا میں ڈیزل کی اوسط قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی

ایران سے جنگ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث امریکا میں ڈیزل کی اوسط قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
امریکی پرائس ٹریکر کمپنی کے مطابق امریکا میں ڈیزل کی قیمت 6 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کر گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے ڈیزل کی اوسط قیمت 5.85 ڈالر فی گیلن کی ریکارڈ سطح پر تھی۔
دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 108.68 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جبکہ مربن خام تیل کی قیمت 122 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔



