بلوچستان
وڈھ دو مقامات سے قومی شاہراہ پر دھرنا گزشتہ 28 گھنٹوں سے جاری، مسافروںکو شدید مشکلات کا سامنا
دھرنا مظاہرین نعشیں قومی شاہراہ پر رکھ کر روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند مکمل کردیا ہے…

وڈھ سٹی اور سونارو کے مقام پر روڈ کی دونوں جانب اس وقت ہزاروں مسافر دونوں جانب رول گئے ہیں جنہیں شدید مشکلات کا سامنا ھے…
24 گھنٹوں کے بعد سونارو دھرنے میں ڈی سی خضدار ڈی پی او خضدار کے ہمراہ پہنچے مزاکرات جاری…
یاد رہے جمعے کی رات چار افراد کی ہلاکت کے بعد وڈھ کے علاقہ سونارو کے مقام پر علاقہ مکینوں نے نعشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کررہے ہیں
مظاہرین کا الزام کہ فورسزنے ان کے گاوں پر بلاوجہ فائرنگ کی اور بے گناہوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا
واقعہ میں گھر میں موجود بچہ سمیت چار افراد جان بحق اور خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہے
احتجاج کے 24 گھنٹوں بعد انتظامیہ کا کوئی اعلی قیادت مظاہرین سے مزاکرات پہنچا ہے
البتہ اس سے پہلے گزشتہ روز بھی مقامی سطح پر مزاکرات ہوتے رہے جو کامیاب نہیں ہوئے



