پاکستان

پاکستان کی سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان نے سعودی عرب کے ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں پائپ لائن کو ڈرون حملوں سے نقصان پہنچا، جس میں شہری زخمی ہوئے، سعودی عرب میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ڈرون حملے سعودی عرب کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں، ڈرون حملے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور خوشحالی کی بھرپور حمایت کرتا ہے، پاکستان سعودی قیادت، حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker