کوئٹہ: تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر، دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کوئٹہ نیو سریاب میں تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر، 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق۔
*کوئٹہ: نیو سریاب کے علاقے میں تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔*
*پولیس کے مطابق حادثہ تھانہ نیو سریاب کی حدود میں پیش آیا، جہاں تیز رفتار مزدا ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں عزیز احمد سکنہ برمہ ہوٹل اور ابوبکر سکنہ مچھ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔*
*واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیں۔ پولیس نے حادثے میں ملوث ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے، جبکہ ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے فرار ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے



