بلوچستان

گوادر: گاڑی پر فائرنگ، چار غیر مقامی افراد جاں بحق، حملہ آور بھاری رقم لوٹ کر فرار، گاڑی بھی نذرِ آتش

گوادر: گاڑی پر فائرنگ، چار غیر مقامی افراد ہلاک، حملہ آور بھاری رقم لوٹ کر فرار، گاڑی بھی نذرِ آتش
🔶 پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں پاک ایران سرحد کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کے چار ملازمین ہلاک ہو گئے ہیں۔
🔶 پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعے کو گوادر کی تحصیل جیونی سے تقریباً 60 کلومیٹر دور پاک ایران سرحد پر بارڈر پوسٹ نمبر 250 کے قریب پیش آیا۔
🔶 گوادر پولیس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے ایک پک اپ گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس افسر کے مطابق حملہ آوروں نے بعد ازاں گاڑی کو آگ لگا کر تباہ کر دیا۔
🔶 پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کے ملازمین تھے اور ان کے پاس بھاری رقم موجود تھی جسے حملہ آور لوٹ کر لے گئے۔
🔶 پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے دو کی شناخت پنجاب کے ضلع لیہ کے چک نمبر 132 کے رہائشی 24 سالہ غلام مصطفیٰ ولد ریاض حسین اور ضلع شیخوپورہ کے 34 سالہ صنم مسیح ولد سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔
🔶 جبکہ باقی دو افراد میں 36 سالہ کنول شہزاد ولد دلشاد احمد (ٹیچر کالونی، نواں کلی کوئٹہ) اور 26 سالہ دانش اقبال ولد فلک ناز (سکنہ غنڈی کلی، تخت نصرتی، ضلع کرک، خیبرپختونخوا) شامل ہیں۔
🔶 ہلاک ہونے والوں کی لاشیں پولیس نے گوادر کے جی ڈی اے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے جو مبینہ طور پر حملہ آوروں سے رہ گئی تھی۔
🔶 موٹر سائیکل کو تحویل میں لے کر واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ گوادر اور اس سے متصل علاقوں میں گزشتہ کئی برسوں سے غیر مقامی افراد اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے ہو رہے ہیں۔
🔶 اس سے قبل بھی گوادر میں غیر مقامی مزدوروں اور کارکنوں کو نشانہ بنانے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں، جن کی ذمہ داری ماضی میں کالعدم بلوچ شدت پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم تازہ واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker