مقامی خبریں
آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران نے امریکا کے سامنے 7 شرائط رکھ دیں

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران نے امریکا کے سامنے 7 شرائط رکھ دیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اعلیٰ قیادت کی منظوری کے بعد شرائط ثالثوں کے ذریعے امریکا تک پہنچائی گئی ہیں،تہران کا مؤقف ہےکہ جب تک تمام سات شرائط پوری نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز بدستور بند رہے گی۔
دوسری جانب آبنائے ہرمز کے نئےبحری راستوں پر ایران اور عمان میں اتفاق ہوگیا ہے،خلیجی ممالک کو پیر کے روز نئے بحری راستے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
رپورٹ کےمطابق نیا بحری راستہ مکمل طورپر ایران کی علاقائی سمندری حدود میں ہوگا اور ایرانی انتظامات کے تحت کام کرے گا



