پاکستان

فوت شدہ افراد کا شناختی کارڈ بغیر فیس کیسے منسوخ کروائیں؟

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے فوت شدہ افراد کا شناختی کارڈ منسوخ کروانے کا طریقہ بتا دیا ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اپنے خاندان کے فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ نادرا سے کسی فیس کے بغیر بروقت منسوخ کرائیں۔

شناختی کارڈ منسوخی کی درخواست نادرا کے خاندانی ریکارڈ میں متوفی کے والد، والدہ، بیٹا، بیٹی، بھائی، بہن یا شریک حیات میں سے کوئی بھی دے سکتا ہے۔

یہ پڑھیں: نادرا میں باری کا انتظار کرنے کے بجائے پیشگی وقت کیسے لیں؟

نادرا کے مطابق یونین کونسل، میونسپل کمیٹی یا کنٹونمنٹ بورڈ سے جاری شدہ کمپیوٹرائزڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا سی آر ایم ایس نمبر، بیرون ملک وفات کی صورت میں غیرملکی ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور متوفی کا اصل شناختی کارڈ یا اس کا نمبر ساتھ لائیں۔

درخواست جمع کرانے کے بعد شناختی کارڈ 2 دن کے اندر منسوخ کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker