امریکا نے پہلی بار خلائی مدار میں ہتھیار تعینات کرنے کا باضابطہ اعتراف کرلیا

امریکا نے پہلی بار خلائی مدار میں ہتھیار تعینات کرنے کا باضابطہ اعتراف کرلیا۔
امریکی فضائیہ کے سیکرٹری ٹرائے مینک کے مطابق امریکا بدلتے ہوئے خطرات سے نمٹنےکےلیے تیار ہے، دشمن کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کے خلاف امریکی افواج کے تحفظ کے لیے مدار میں موجود یہ ہتھیار ضروری تھا۔
ٹرائے مینک نے اس ہتھیار کی صلاحیتوں یا اسے مدار میں کب بھیجا گیا۔اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ چین نے امریکا کےخلائی مدار میں ہتھیار تعینات کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے امریکا سےخلا میں اپنی فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرنےپر زور دیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نےکہا کہ چین خلا کے پرامن استعمال اور اسے محفوظ رکھنے کا حامی ہے۔ امریکا خلا میں اپنی فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے عالمی اسٹریٹجک استحکام کو برقرار رکھے۔



