پاکستان

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

اسلام آباد پولیس نے وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو رہائی کے بعد اپنی تحویل میں لیا اور اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔

اسلام آباد پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں
سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم
متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور انکے شوہر کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی گئی
پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں ریاست مخالف بیانیہ، اشتعال انگیزی اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔

خیال رہے کہ آج ہی سپریم کورٹ نے 2،2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی سزائیں معطل کردی تھیں

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس کے حتمی فیصلے تک دی گئی ہے۔

اس موقع پر جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ دونوں وکیل ہیں، ان کی عزت رکھ رہے ہیں، انہیں بھی کہہ دیں عدالت کے ڈیکورم کا خیال رکھیں، ایک وکیل میں اور ایک عام آدمی میں فرق ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو جنوری 2026 میں سوشل میڈیا پوسٹس سے متعلق کیس میں 17،17 سال کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔عدالت نے دونوں ملزمان کو پیکا ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت 5، 5 سال قید اور 50لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

دونوں کو سیکشن 10 کے تحت 10، 10 سال قید اور 3کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جب کہ سیکشن26 اے کے تحت 2، 2 سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker