بلوچستان

بلوچستان میں ایف سی کی تیسری کمانڈ، ویسٹ بھی قائم

بلوچستان میں ایف سی کی تیسری کمانڈ، ویسٹ بھی قائم ،نئے آئی جی تعینات کردئیے گئے،
دالبندین: (بلوچستان ٹی وی)بلوچستان میں فرنٹیئر کور کی تنظیمی ساخت میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ایف سی بلوچستان ویسٹ کے نام سے نئی کمانڈ قائم کردی گئی ہے۔ اس سے قبل صوبے میں ایف سی بلوچستان نارتھ اور ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی کمانڈز کام کر رہی تھیں۔
ذرائع کے مطابق نئی ایف سی بلوچستان ویسٹ کا ہیڈکوارٹر دالبندین میں قائم کیا گیا ہے، جس کے بعد بلوچستان میں فرنٹیئر کور کی کمانڈز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر جنرل فرحان کو ایف سی بلوچستان ویسٹ کا نیا انسپکٹر جنرل (IG) تعینات کردیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی کے بعد نئی کمانڈ نے باقاعدہ طور پر اپنا انتظامی و آپریشنل ڈھانچہ تشکیل دینا شروع کردیا ہے۔
ایف سی بلوچستان ویسٹ کے قیام سے صوبے کے مغربی اور سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی، نگرانی اور انتظامی رابطہ کاری کے نظام کو مزید منظم کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ ایف سی بلوچستان نارتھ اور ساؤتھ پہلے ہی صوبے کے مختلف علاقوں میں فرائض انجام دے رہی ہیں، جبکہ دالبندین میں نئی ویسٹ کمانڈ کا قیام بلوچستان میں ایف سی کے تنظیمی ڈھانچے میں ایک اہم تبدیلی قرار دیا جارہا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker