کھیل

ایشیاکپ کی دونوں ٹرافیاں پاکستان میں ہیں اورکہیں نہیں جارہیں، بھارت کی ٹرافیاں جلد حاصل کرنےکی امیددم توڑگئی

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے ایشیا کپ کی مینز اینڈ ویمنز کی ٹرافیاں جلد حاصل کرنے کی امید دم توڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کی دونوں ٹرافیاں پاکستان میں موجود ہیں اور کہیں نہیں جا رہیں۔

گزشتہ برس بھارتی مینز ٹیم نے دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی تھی، جب کہ گزشتہ اتوار بھارتی ویمن ٹیم نے بھی کامیابی کے بعد ٹرافی وصول نہیں کی۔دونوں ٹرافیاں اب بھی اے سی سی کے صدر محسن نقوی کے پاس ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کی مینز اور ویمنز دونوں ٹرافیاں اس وقت پاکستان میں موجود ہیں اور وہ کہیں نہیں جا رہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرافیاں حاصل کرنے کے لیے بھارت کو رضامندی ظاہر کرنا ہوگی جب کہ دونوں ٹرافیاں اے سی سی کے صدر محسن نقوی ہی دیں گے۔

بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سائیکیا کا ایک بیان سامنے آیا تھا کہ ایشیا کپ کی دونوں ٹرافیاں ایک دن ممبئی میں بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر ضرور پہنچیں گی، تاہم ٹرافیوں کی واپسی کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں دی جاسکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker