اسلام آباد کے ریڈزون کو سیل کرنے کا عمل جاری

وفاقی دارالحکومت میں احتجاجی مارچ اور دھرنوں سے نمٹنے کے لیے ریڈ زون سیل کرنے کا عمل جاری ہے۔
اسلام آباد کے سرینا چوک سمیت مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کیے جارہے ہیں، جبکہ کنٹینرز کو ایک دوسرے کے ساتھ لوہے کی سلاخیں اور پتریاں رکھ کر ویلڈ کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کنٹینرز کو ویلڈ کرنے کا مقصد انہیں اپنی جگہ سے ہٹانا مشکل بنانا ہے، جبکہ ریڈ زون کے گرد کنٹینرز کی دیواریں قائم کرنے کے بعد ان کے پیچھے بھی مزید کنٹینرز رکھے جارہے ہیں۔
سرینا چوک پر کنٹینرز کو باقاعدہ آپس میں جوڑ کر ویلڈنگ کی جارہی ہے تاکہ احتجاجی مارچ یا دھرنے کی صورت میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔
وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ احتجاجی مارچ اور دھرنوں کے پیش نظر ریڈ زون کی سیکیورٹی سخت کی جارہی ہے، جبکہ مختلف داخلی و خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔



