انٹرنیشنل

سعودی عرب نے چین کی قیادت میں قائم ڈیجیٹل کرنسی پلیٹ فارم ایم برج سے علیحدگی اختیار کرلی

سعودی عرب نے چین کی قیادت میں قائم ڈیجیٹل کرنسی پلیٹ فارم ایم برج سے علیحدگی اختیار کرلی۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ‘ایم برج’ (mBridge) نامی اس پلیٹ فارم نے امریکا میں تنازع کھڑا کر دیا تھا کیونکہ یہ خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے کہ ممالک اسے ‘سوئفٹ’ جیسے ڈالر کے زیرِ اثر ادائیگیوں کے روایتی نظام کو بائی پاس کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ نیا پلیٹ فارم بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مرکزی بینکوں کے درمیان براہ راست ان کی اپنی ڈیجیٹل کرنسیوں میں لین دین کی سہولت فراہم کرتا ہے جس سے زرمبادلہ کے لین دین کے وقت اور لاگت میں کمی آتی ہے اور ڈالر کا کردار بھی کم ہو جاتا ہے۔

سعودی عرب 2024 میں اس پلیٹ فارم کا ایک فعال رکن بنا تھا جس میں چین، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور ‘بینک فار انٹرنیشنل سیٹلمنٹس’ شامل ہیں۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق سعودی عرب نے گزشتہ سال ہی اس پلیٹ فارم سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker