پاکستان

مالاکنڈ میں لیویز اہلکاروں پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی

مالاکنڈ میں لیویز اہلکاروں پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے، فائرنگ کرنے والےکے بارے میں بتایا جاتا ہےکہ وہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے شکیل خان کا گارڈ ہے۔

واقعےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں ایک شخص کو لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہےکہ فائرنگ کرنے والا شخص مالاکنڈ، سوات سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی شکیل خان کا گارڈ ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعےکا اعلیٰ سطح پر سخت نوٹس لیا گیا ہے۔ شکیل خان اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکےگرفتاریوں سمیت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے میں کسی قسم کی نرمی یا رعایت کی گنجائش نہیں۔ ذمہ داروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

دوسری جانب شکیل خان نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ بٹ خیلہ میں گھر جاتے ہوئے میری گاڑی پرکار سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، میرے گارڈز نے نامعلوم افرادکی گاڑی کے ٹائروں پر فائرنگ کی۔

شکیل خان کے مطابق اس دوران میرےڈرائیور نےگاڑی بھگا کر محفوظ جگہ پہنچادی، نامعلوم افراد ہمیں اغوا اور قتل کرنا چاہتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker