جرم

فورسز نے بلوچستان سے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

کوئٹہ: پاکستان کے راستے ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے 58 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو بلوچستان سے حراست میں لے لیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے علاقے دشت میرانی میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 58 غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان باشندے پاکستان کے راستے ایران اور یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے تمام افراد کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker