بلوچستان

سکیورٹی فورسزکی بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی آپریشن شعبان2 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ساران تنگی میں کارروائیاں کیں جس میں فتنہ الہندوستان کے6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسزکی کاروائیوں کے دوران 9 مشتبہ افراد بھی گرفتار کیے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ فورسز نے خفیہ اطلاعات پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، ہلاک دہشت گردوں کےقبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے ساران تنگی میں فتنہ الہندوستان کے6 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسزکی بہادری اورپیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker