پاکستان

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ، ویزا پابندی ختم

پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی، سرکاری اور خصوصی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزے کی پابندی ختم کر دی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزاد فیصل بن فرحان نے معاہدے پر دستخط کیے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سعودی وزیر خارجہ اور میرے بھائی شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ مل کر اس معاہدے کو حتمی شکل دینا دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔

معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط، سرکاری آمدورفت اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید سہولت ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker