World

برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ

برطانوی رائل ائیرفورس (آر اے ایف) کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ معمول کے مطابق اپنی تربیتی پرواز پر تھا، ہاک ٹی 2 طیارے نے اینگلسی میں واقع آر اے ایف ویلی اسٹیشن سے پرواز کی کہ اسی دوران وہ قریبی علاقے میں زمین پر آ گرا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں طیارے کو زمین پر گرکر تباہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

طیارے میں 2 پائلٹ بھی سوار تھے جو نکلنے میں کامیاب ہوئے تاہم وہ معمولی زخمی ہوگئے۔

آر اے ایف کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تربیتی طیارے کے گرنے کی وجہ بھی معلوم کی جارہی ہے، تحقیقات جاری رہنے کے دوران احتیاطی اقدام کے طور پر جنگی طیارے ہاک ٹی 1 اور ٹی 2 کے آپریشنز کو عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker