World

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔

اماراتی حکام کے مطابق عرب امارات پر ایک دن میں 6 لاکھ 40 ہزار سائبر حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں، اس دوران پیٹرولیم، گیس، بجلی، پانی اور بینکنگ شعبے سائبر حملہ آوروں کے نشانے پر رہے۔

اماراتی حکام نے مزید بتایا کہ سائبر حملوں کے باعث اماراتی سائبر سکیورٹی کونسل نے کمپنیوں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا اور بتایا کہ اپریل میں سائبر حملوں کی تعداد 8 لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔

اماراتی حکام کے مطابق سائبر حملے جنگ کا نیا ہتھیار بن چکے ہیں، 85 فیصد سے زائد حملے صارفین کی غلط کلک سے شروع ہوتے ہیں، سائبر حملہ آور کئی ماہ تک خاموش رہ کر کارروائی کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker