تھرپارکر میں ڈمپر اور کوچ میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

تھرپارکر میں ڈمپر نے کوچ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تھرپارکر میں مٹھی بدین روڈ پر غلط سمت سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے کوچ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار 5 مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کو سول اسپتال مٹھی منتقل منتقل کیا گیا جبکہ ایم ایس کا کہنا ہے ہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں دوسرے اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 6 ستمبر کو باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 7 باراتی جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
یہ خوفناک حادثاہ خانپور میں قومی شاہراہ پر پیش آیا تھا جہاں باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی جو سردار گڑھ سے ظاہر پیر جا رہی تھی سامنے سے آنے والے ٹریلر میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچی۔ لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کر کے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔



