پاکستان

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے، وزیر دفاع نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کردیا

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے۔

نیویارک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے اپنے اقتدارکے دوام کیلئے افغان پالیسی اپنائی تھی، ہمارا اس پالیسی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس افغان پالیسی نے ہمارے راستے میں کانٹے بچھائےجو ہم اپنی آنکھوں سے چن رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان اور عالمی سطح پر درپیش تمام مسائل کو وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں اجاگرکیا، شہباز شریف نے بھارت کو خبردار کیا کہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker