پاکستان
نادرا بائیو میٹرک اور کارڈ کا حصول مزید آسان

اسلام آباد : نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ٹیبلٹ میں فنگر پرنٹ، تصویر، بائیو میٹرک، آئرس اسکین اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
نادرا نے شہریوں کے ڈیٹا کے اندراج اور شناختی دستاویزات کے حصول کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے جدید آلات تیار کرلیے ہیں، جن میں ٹیبلٹ نما ڈیوائس، ڈرگڈ انرولمنٹ کِٹ اور سیلف سروس کیوسک شامل ہیں۔
نادرا حکام کے مطابق نادرا ٹیکنالوجی لمیٹڈ اس کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے، جس کے ذریعے پاکستان میں جدید آلات تیار کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق تیار کردہ ایک ڈیوائس سائز میں عام ٹیبلٹ جیسی ہے، تاہم اس میں شہریوں کے ڈیٹا کے اندراج کے ساتھ ساتھ بائیو میٹرک اور دیگر شناختی معلومات حاصل کرنے کی سہولت موجود ہے۔



