انٹرنیشنل

ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے ہماری شرائط واضح ہیں: عباس عراقچی

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ پروپیگنڈا شروع ہوگیاہے، ایران سےکچھ باتیں منسوب کرکے دعوےکئےجارہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، آبنائے ہرمزکھولنے کے لئے ہماری شرائط واضح ہیں، دیگر مسائل میں بھی ہمارا موقف واضح ہے، کسی لچک کی کوئی بات نہیں ہوئی، ہماری بات بالکل شفاف ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ اس وقت موضوع صرف آبنائے ہرمز ہے، آبنائےہرمزکاکھلنا ان شرائط کی تکمیل پر منحصر ہے جن کا ہم نے اعلان کیا ہے۔

جوہری معاملے میں ایران کےلچک دکھانےسےمتعلق سوال پر عباس عراقچی نے جواب دیا کہ جوہری معاملے پر لچک دکھانےکی بات بالکل غلط ہے، اس کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker