انٹرنیشنل

صومالیہ کی میری ٹائم پولیس نے ہائی جیک کیا گیا آئل ٹینکر بازیاب کروالیا

صومالیہ کی میری ٹائم پولیس نے ’آنر 25‘ نامی آئل ٹینکر کو قزاقوں کے قبضے سے بازیاب کروا لیا۔

صومالی حکام کے مطابق آئل ٹینکر ’آنر 25‘ کے عملے کے 5 ارکان کو قزاقوں نے قتل کردیا جبکہ کارروائی کے دوران فورسز نے 9 قزاقوں کو حراست میں لے لیا۔

صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں کا آئل ٹینکر پر حملہ، 11 پاکستانی کریو بھی یرغمالیوں میں شامل

صومالی حکام کے مطابق اپریل میں ہائی جیک کیا گیا پالاؤ کا پرچم بردار آئل ٹینکر صومالی تاجروں کے لیے ایندھن لے کر جارہا تھا۔

دوسری جانب صومالیہ کی میری ٹائم پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صومالیہ کے نیم خود مختار علاقے ‘پنٹ لینڈ’ کی میری ٹائم پولیس فورس کے اہلکاروں نے ایم ٹی آنر 25 پر دھاوا بولا اور عملے کے 17 ارکان کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بحری اور زمینی دستوں نے یہ منصوبہ بند آپریشن ضلع بندر بیلا کے علاقے دھرین بار میں کیا۔ پولیس کے مطابق ہائی جیکنگ کے وقت ‘آنر 25’ پر 18 ہزار 500 بیرل تیل لدا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ آئل ٹینکر ’آنر 25‘ کے عملے میں 11 پاکستانی بھی شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker