پاکستان

صوابی : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

صوابی کے علاقے گدون لیرن میں مبینہ طور پر بھانجے کی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر اعتراض کے باعث بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی بہن اور بھانجی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم گھر میں داخل ہوا اور اپنی بہن اور بھانجی پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کو اپنے بھانجے کی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر اعتراض تھا۔

دونوں لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker