بلوچستان
بلوچستان میں ڈھائی سالہ پاور شیئرنگ معاہدہ ختم؟ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی بچ گئے، ذرائع
کوئٹہ: بلوچستان میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ڈھائی سالہ پاور شیئرنگ معاہدے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اپنی وزارتِ اعلیٰ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کو حکومت میں شراکت کے بدلے 7 اہم وزارتیں اور 3 مشیروں کے عہدے دیے جانے پر بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت میں ممکنہ ردوبدل کے حوالے سے دونوں جماعتوں کے درمیان مشاورت جاری ہے اور حتمی فیصلے سیاسی قیادت کی منظوری کے بعد کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے حالیہ گفتگو میں کہا تھا کہ انہیں بلوچستان میں کسی اڑھائی اڑھائی سالہ حکومتی معاہدے کا علم نہیں اور حکومت میں تبدیلی کا فیصلہ سیاسی قیادت نے کرنا ہے۔
نوٹ: وزارتوں اور مشیروں سے متعلق اعداد و شمار فی الحال ذرائع کے دعوے پر مبنی ہیں، سرکاری طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔



