پاکستان

مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد پولیس مقابلے میں ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی میں مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد مارا گیا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشترکہ کارروائی میں دہشتگرد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا، مقابلے کے دوران مارے گئے دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ کالعدم تنظیم نے فرقہ واریت پھیلانے کیلیے مولانا ادریس کی شہادت کا منصوبہ بنایا تھا، موٹرسائیکل سوار حملہ آور نے گاڑی پر فائرنگ کر کے ان کو شہید کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا ادریس پر حملے کے واقعے کی تصاویر

پولیس نے بتایا کہ آئی جی خیبر پختونخوا پیشرفت سے متعلق وزارت داخلہ کو رپورٹ ارسال کریں گے۔

یاد رہے کہ 5 مئی 2026 کو چارسدہ میں دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے مولانا ادریس کو شہید کر دیا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ چار مسلح موٹرسائیکل سواروں نے عالم دین کی گاڑی کو روک کر اس پر اندھا دھند فائرنگ کی، حملے میں مقتول موقع پر ہی جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے عالم دین کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوری قوم متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کی تھی۔

مولانا ادریس ترنگزئی علاقے کی ایک بااثر مذہبی اور سیاسی شخصیت تھے، ان کی شہادت کی خبر پر چارسدہ سمیت پورے صوبے میں فضا سوگوار رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker