ہم کسی نہ کسی طریقے سے ایران جنگ میں فتح حاصل کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم کسی نہ کسی طریقے سے ایران جنگ میں فتح حاصل کریں گے، آپ جلد ایران کے حوالے سے کچھ اہم پیش رفت ہوتے دیکھیں گے۔
وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی معیشت تباہ حال ہے،ان کے برے حالات ہیں، امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے، آبنائے ہرمز سے بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل ہورہی ہے، آبنائے ہرمز سے نکالا گیا تیل تاریخ میں کسی بھی دور کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی فوج ،نیوی اور فضائیہ مکمل طور پر ختم ہوگئی، ایران میں مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ آخری امریکی فوجی بھی اب عراق سے نکل چکا ہے، آج دن امریکا کیلئے اہم دن ہے، عراق میں امریکا نے داعش کے خلاف فیصلہ کن فتح حاصل کی، فوج کا انخلا امریکا اور عراق دونوں کی فتح ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان سے فوجی انخلا کے دوران 13 امریکی فوجی ہلاک اور 48 زخمی ہوئے، افغانستان میں کئی فوجی ٹانگیں اور بازو گنوا بیٹھے۔ افغانستان کے برعکس عراق سے تمام امریکی فوجی سازوسامان واپس لے لیا گیا، عراق میں اتحادی افواج اور سازوسامان کا منظم انخلا مکمل ہوا۔



