بلوچستان
جھل مگسی، مگسی امن فورس قائم ، جدید اسلحہ سے لیس کر دیا گیا، شہر میںگشت، پہاڑوں پر مورچے سنبھال لیے
جھل مگسی میں نواب زادہ میر نادر علی مگسی کی قیادت میں مگسی قبیلے کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

جرگے میں مسلح افراد کی سرکوبی کے لیے باقاعدہ ‘مگسی امن فورس’ کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ نفور سمیت جھل مگسی کے مختلف پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے پر مورچے قائم کر کے پوزیشنیں سنبھال لی گئی ہیں۔
مگسی امن فورس کو ڈرون جیسی جدید ٹیکنالوجی اور جدید قسم کے ہتھیاروں سے مکمل طور پر لیس کر دیا گیا ہے تاکہ علاقے کے امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔



