پاکستان
حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے مشترکہ کمیٹی بنادی

تحریک انصاف سے مذاکرات کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم بیٹھک ہوئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ وفد کل پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کرےگا۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، رانا ثنااللہ شریک تھے، اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ بھی شریک تھے۔ اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے۔
ایوان صدر کے مطابق پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے مشترکہ کمیٹی بنادی گئی ہے، حکومت اور پیپلز پارٹی کا وفد پی ٹی آئی قیادت سے موجودہ سیاسی صورتحال پر مذاکرات کرےگا۔



