پاکستان

ورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کب ہو گا؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے گروپس اور شیڈول کا اعلان کردیا گیا، پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 10 اکتوبر 2027 کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ورلڈ 2 اکتوبر سے 21 نومبر تک جنوبی افریقا، نمیبیا اور زمبابوے میں ہوگا۔

پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی، جبکہ 15 اکتوبر کو کوالیفائر ٹیم اور 19 اکتوبر کو زمبابوے کے مدمقابل ہوگی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 22 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 14 ٹیمیں حصہ لیں گی، جنہیں گروپ اے اور گروپ بی میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ بی میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، افغانستان، زمبابوے اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہے، جبکہ گروپ اے میں بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہے۔

ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں آخری تین پوزیشنز کی ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ پہلے مرحلے کی ٹاپ ٹیم دوسرے مرحلے میں جگہ بنائے گی۔

دوسرے مرحلے میں 12 ٹیمیں شامل ہوں گی، جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، جبکہ تیسرے مرحلے میں سات ٹیموں پر مشتمل سپر سیون مرحلہ ہوگا۔

سپر سیون مرحلے کی چار بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی، جبکہ سیمی فائنلز 17 اور 18 نومبر کو شیڈول ہیں۔

ورلڈ کپ 2027 کا فائنل 21 نومبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker