بلوچستان
تربت اور حب میں مسلح افراد کے حملے، گاڑیاں نذرِ آتش

تربت اور حب میں مسلح افراد کے حملے، گاڑیاں نذرِ آتش اور پولیس اہلکار زخمی
🔶 تربت کے علاقے ناصر آباد میں مسلح افراد نے مین شاہراہ پر ٹریلر گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے ایک گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا ہے، جبکہ دوسری گاڑی کے ٹائر فائرنگ کر کے برسٹ کر دیے ہیں۔
🔶 دوسری جانب بلوچستان کے ضلع حب کی سب تحصیل دُریجی کے علاقے دیوانہ شاہ میں بھی مسلح افراد کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا گیا ہے۔
🔶 اس حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے، جبکہ مسلح افراد فرار ہوتے وقت سرکاری اسلحہ اور پولیس کی موٹر سائیکلیں بھی چھین کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔



