پاکستان
ڈاکٹر کو بغیر لائسنس میڈیکل اسٹور چلانے کی اجازت نہیں، وفاقی آئینی عدالت

وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ڈرگ انسپکٹر کی قانونی کارروائی بحال کر دی۔وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا حکومت کی اپیل منظور کر لی اور فیصلے میں کہا ہے کہ محض شوکاز نوٹس کے مرحلے پر ہائی کورٹ کی مداخلت قبل از وقت تھی۔ ڈاکٹر کو بغیر لائسنس میڈیکل اسٹور چلانے کی اجازت نہیں، ڈاکٹر کی پیشہ ورانہ رجسٹریشن ادویات کی تجارتی فروخت کے لائسنس کا متبادل نہیں۔ ڈاکٹر اپنے مریضوں کو تجویز کردہ دوا دے سکتا ہے۔ ادویات اپنے مریضوں کو دی گئیں یا تجارتی فروخت ہوئی، متعلقہ حکام شواہد پر فیصلہ کریں، ڈاکٹروں کو قصور وار قرار نہیں دیا، شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا حق برقرار ہے۔



