پاکستان
نوشہرو فیروز: ٹرالر اور کار میں خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

نوشہرو فیروز: قومی شاہراہ پر ٹرالر اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ہم نیوزکے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ قومی شاہراہ پر مرمتی کام کے باعث پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب قومی شاہراہ پر مرمتی کام جاری تھا۔ ٹرالر اور کار کے درمیان تصادم اتنا شدید تھا کہ کار میں سوارایک بچی اورخاتوں سمیت پانچوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔



