انٹرنیشنل

یمن میں بڑا فوجی آپریشن شروع

ہ حکومت (صدارتی کونسل) کے صدر رشاد العلیمی نے حوثیوں کے زیرِ قبضہ تمام علاقوں کو واپس لینے کے لیے بڑے فوجی آپریشن کا اعلان کر دیا ہے۔ یمنی فورسز نے حوثیوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں کم از کم 700 حوثی جنگجوؤں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

اتوار کو ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے سعودی حمایت یافتہ حکومت کے سربراہ رشاد العلیمی نے اعلان کیا کہ حکومتی فورسز پورے ملک میں ریاست اور اس کے اداروں کی رِٹ بحال کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج، سیکیورٹی فورسز اور تمام اتحادی فوجی دھڑوں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ یمن کے تمام علاقوں کو حوثیوں کے کںٹرول سے آزاد کروانے تک کارروائیاں جاری رکھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک یہ منصوبہ مکمل اور حتمی کامیابی حاصل نہیں ہوگی، تمام ریاستی ادارے مکمل الرٹ اور یہ آپریشن جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء سمیت ملک کے شمال مغربی حصے کے بیشتر علاقے اس وقت حوثیوں کے کنٹرول میں ہیں۔

ملک کے جنوبی اور مشرقی علاقے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت (صدارتی کونسل) کے زیرِ انتظام ہیں جسے سعودی عرب کی بھی حمایت حاصل ہے۔ صدارتی کونسل نے صنعاء کا کںٹرول کھو دینے کے بعد عدن کو اپنا دارالحکومت مقرر کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker