انٹرنیشنل
یمنی سرکاری فورسز کا باب المندب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ
ترجمان یمنی سرکاری فوج کا کہنا ہے حوثیوں کےخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن فجرالیمن پر عملدرآمدشرو ع کردیا ہے.

ترجمان کے مطابق ذوباب اور باب المندب پر کنٹرول حاصل کرلیاہے، ذوباب میں موجودحوثی عناصرسرینڈرکردیں۔
اس حوالے سے سعودی اتحاد نے کہا کہ یمن میں جاری آپریشن میں 100فائٹرجیٹس نے حصہ لیا، یمن آپریشن میں 324 اہم ترین اہداف کو نشانہ بنایا۔
سعودی اتحاد کے مطابق آبنائے باب المندب کےلیے فضائی تحفظ فراہم کررہےہیں، یمن میں زمینی فورسزکو ائیرکور فراہم کررہےہیں۔



