پاکستان

موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند، سیکیورٹی سخت: پی ٹی آئی لانگ مارچ کرک سے کوہاٹ کی جانب روانہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع سے شروع کیا جانے والا لانگ مارچ اپنی پہلی منزل مکمل کرنے کے بعد اب آئندہ کے مراحل کی جانب گامزن ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے زیرِ قیادت پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کرک سے کوہاٹ کی جانب رواں دواں ہے۔

اتوار کے روز ضلع لکی مروت کے علاقے گنڈی چوک سے شام کے وقت شروع ہونے والا یہ لانگ مارچ تقریباً 80 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے رات گئے اپنے پہلے پڑاؤ ضلع کرک پہنچا تھا۔

اس مارچ کے ابتدائی مرحلے میں بنوں، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور دیگر قریبی اضلاع سے لوگ شامل ہوئے تھے، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی انفرادی طور پر اور ژوب کے راستے بلوچستان سے آنے والے قافلے یارک کے مقام پر رکاوٹیں عبور کر کے مارچ کا حصہ بنے۔

تاہم سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں آنے والا قافلہ وقت پر نہیں پہنچ سکا تھا۔ ضلع کرک میں قائم جیل چوک پر ایک بڑا پنڈال بنایا گیا تھا جہاں رات بھر مظاہرین موجود رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker