انٹرنیشنل

ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں : صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران سے براہِ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں جبکہ ان کا خیال ہے کہ اماراتی طیارے کے واقعہ کا ایران ذمہ دار ہے۔

صدر ٹرمپ نے برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ ائیربیس سے امریکی بمبار طیاروں کی واپسی پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص خطرہ تھا جس کے باعث ہمیں بمبار طیارے واپس بلانا پڑے۔

ٹرمپ نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار سیاسی مخالفین اور روس یوکرین جنگ کو قرار دے دیا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا تعلق اب ایران کے خلاف جنگ سے نہیں رہا اور انہوں نے قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار روس یوکرین جنگ اور اپنے سیاسی مخالفین کو قرار دیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے والی وجہ اب آبنائے ہرمز نہیں ہے، قیمتوں میں اضافے کی وجہ ”ریفائنریز“ ہیں، جہاں روس کی ریفائنریوں کو یوکرین کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ امریکا میں کیلیفورنیا جیسی ڈیموکریٹک ریاستوں میں ریفائنریز بند کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker