پاکستان
ملک بھر میں بجلی بحران شدت اختیار کرگیا
فوکل پرسن ینگ انجیئرنگ کونسل عثمان فاروق کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔

فوکل پرسن کے مطابق سسٹم سے متعدد پاور ہاؤس نکل گئے جن کا 16 اکتوبر تک واپسی کا امکان ہے جس سے بجلی کا شارٹ فال ساڑھےچار ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا اور لیسکو سمیت تمام ڈسکوز میں صورتحال ابتر ہے۔
عثمان فاروق نے بتایا کہ بجلی کے شارٹ فال سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ 3 سے 4 گھنٹے تک جا پہنچی ہے،گیس کے بعد ڈیزل اور پانی کی جنریشن بھی کم ہوگئی ہے۔
دوسری جانب لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ طلب بڑھنے سےشارٹ فال ایک ہزارمیگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے اور ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق لیسکو چیف کی ڈیمانڈ پر بھی بجلی کا کوٹا نہ بڑھایا جا سکاہے، سسٹم اس وقت ابتر صورتحال کا شکار ہے،آئندہ کچھ روزبدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔



