World

جعلی افسر بن کر سیاسی رہنما سے شادی کرنیوالی خاتون زیورات و قیمتی سامان لے کر فرار

بھارت میں ایک خاتون عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما امرندر سنگھ منڈوفل کو چونا لگا کر فرار ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما امرندر سنگھ منڈوفل نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک خاتون نے خود کو پی سی ایس افسر ظاہر کرکے مجھ سے شادی کی اور شادی کے چند ماہ بعد سونا، چاندی کے اور دیگر قیمتی سامان لے کر گھر سے فرار ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق امرندر سنگھ نے بتایا کہ خاتون کے اہلخانہ نے من وندر کور کو غیر شادی شدہ اور پی سی ایس افسر کے طور پر متعارف کروایا تھا جب کہ من وندر کور کی عمر سے متعلق بھی مبینہ طور پر غلط معلومات دی گئیں۔

امرندر سنگھ نے من وندر کور سے فروری 2026 میں شادی کی تھی، شادی کی تقریب میں مہمانوں، رشتے داروں سمیت پنجاب اسمبلی کی معروف سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی تھی جب کہ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں۔

اے اے پی رہنما کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد معلومات حاصل کرنے پر مجھے معلوم ہوا کہ من وندر کور پہلے بھی شادی شدہ رہ چکی ہے اور طلاق یافتہ ہے، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ خاتون کا 18 سالہ بھی بیٹا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امرندر سنگھ کی شکایت پر پولیس نے دھوکا دہی اور جعل سازی کے الزام میں خاتون سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس میں خاتون کے بھائی، والدہ، کزن، بھابھی اور سابق گاؤں سرپنچ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker