پاکستان

اسلام آباد پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

اسلام آباد پولیس نے تمام افسران اور اہلکاروں کے لیے نئی سوشل میڈیا پالیسی جاری کردی۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کے تمام رینکس کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پرپابندی عائد کی گئی ہے، پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ویڈیوز بنانے اور تصاویر کھچوانے پر بھی پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ ذاتی تشہیر، شہرت یا گلیمرکے لیے پولیس یونیفارم کا استعمال سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے، سرکاری گاڑیوں، دفاتر، نجی مقامات پریونیفارم میں ویڈیو بنانے پرکارروائی ہوگی جب کہ بغیر اجازت میڈیا پر بیانات دینے، پبلک فورمز پر بولنے اور آرٹیکل لکھنے پر بھی پابندی ہوگی۔

پولیس کے مطابق اہلکار سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی سیاسی یا مذہبی نظریات کا اظہار نہیں کرسکیں گے، کسی قسم کی محکمانہ یا خفیہ دستاویزات اور تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کرنے پرپابندی ہوگی، محکمےکی مثبت سرگرمیوں کوا جاگر کرنے کے لیے بھی ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سے منظوری لینا لازمی ہوگی۔

پولیس کے مطابق پولیس سرگرمیوں کی معلومات صرف سی پی او کے پبلک ریلیشنز برانچ سے جاری کی جائیں گی، یونٹ سربراہان اپنے عملےکی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی نگرانی کےخود ذمہ دار ہوں گے، سوشل میڈیاپالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا گیا ہے جب کہ نئی سوشل میڈیاپالیسی کا اطلاق فوری نافذالعمل ہوگا جس کی آئی جی اسلام آبادنے منظوری دے دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker